ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان: اشوک گہلوت وزیراعلیٰ، سچن پائلٹ نے نائب وزیراعلیٰ کا لیا حلف، تقریب میں وسندھرا راجے بھی

راجستھان: اشوک گہلوت وزیراعلیٰ، سچن پائلٹ نے نائب وزیراعلیٰ کا لیا حلف، تقریب میں وسندھرا راجے بھی

Mon, 17 Dec 2018 12:04:55    S.O. News Service

جئے پور،17؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے 22 ویں وزیر اعلی کے طور پر اشوک گہلوت نے حلف لے لیا ہے۔ گورنر کلیان سنگھ نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اسی کے ساتھ وہ ریاست کے تیسری بار وزیر اعلی بنے ہیں۔ ان کے ساتھ سچن پائلٹ نے بھی حلف لیا۔ انہیں راجستھان کا نائب وزیر اعلی مقرر کیا گیا ہے۔

سچن اس دوران اپنے والد آنجہانی راجیش پائلٹ کے انداز میں سر میں لال پگڑی باندھے ہوئے نظر آئے۔ سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے بھی حلف برداری تقریب میں موجود رہیں۔ تقریب میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ منموہن سنگھ، ملک ارجن کھڑگے، جیوتی رادتیہ سندھیا، نوجوت سنگھ سدھو، جتن پرساد سمیت یو پی اے کے کئی قدآور لیڈران موجود رہے۔ جے پور کے تاریخی البرٹ ہال میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔


Share: